پاکستانی عسکری قیادت کے امن کیلئے اقدامات اہم :جان زیروچیلی

پاکستانی عسکری قیادت کے امن کیلئے اقدامات اہم :جان زیروچیلی

ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان امن کی اہم آواز بن کر ابھرا ہے ،سٹیٹ سیکرٹری کینیڈا کی دنیا نیوز سے گفتگو

 ٹورنٹو (محمد حسن رضا سے )کینیڈا کے سیکرٹری آف سٹیٹ جان زیروچیلی نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ عسکری قیادت کے علاقائی استحکام کیلئے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، پاکستانی عسکری قیادت کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کیلئے اقدامات اہم ہیں، ایران امریکا تنازع کے دوران قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو انتہائی مثبت اور قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں تصادم کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو کینیڈا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جان زیروچیلی نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کا ثالثی اور سفارتی کردار اہم رہا۔ پاکستان امن کی ایک اہم آواز بن کر سامنے آیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت مزید تصادم کے بجائے مذاکرات، سفارت کاری اور ذمہ دار قیادت کی ضرورت ہے اور پاکستان نے اسی سمت میں کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے مذاکرات، امن اور علاقائی استحکام کی حمایت کو مثبت انداز میں دیکھا جاتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...