انڈونیشیا :زلزلے کے 3 روز بعد 84 سالہ مفلوج خاتون زندہ مل گئی

انڈونیشیا :زلزلے کے 3 روز بعد  84 سالہ مفلوج خاتون زندہ مل گئی

سیکا (اے ایف پی)انڈونیشیا میں زلزلے سے گھر تباہ ہونے کے تین روز بعد 84 سالہ فالج زدہ خاتون ملبے تلے سے زندہ مل گئی۔۔۔

 جبکہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہو گئی ۔خاتون مفلوج ہونے پرحرکت کر سکتی تھیں اور نہ  بول سکتی تھیں، اسی لیے خاندان کو چوتھے روز انکا پتا چلا۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے بی این پی بی کے مطابق ہفتے کو فلوریس جزیرے کے قریب آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے میں 900 سے زائد افراد زخمی جبکہ تقریباً 60 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...