ہارورڈ یونیورسٹی انسانی اعضا کی غیر قانونی فروخت پر 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہرجانہ دیگی

 ہارورڈ یونیورسٹی انسانی اعضا  کی غیر قانونی فروخت پر  5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہرجانہ دیگی

واشنگٹن (اے ایف پی)ہارورڈ یونیورسٹی نے سائنسی تحقیق کے لیے عطیہ کردہ انسانی اعضا چوری کرکے فروخت کرنے کے سکینڈل پر متاثرہ خاندانوں کو 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔۔۔

رپورٹس  کے مطابق بوسٹن کی ایک عدالت نے منگل کو ہرجانے کے تصفیے کے منصوبے کی ابتدائی منظوری دے دی۔ہارورڈ میڈیکل سکول کے مردہ خانے کے سابق منتظم سیڈرک لاج کو 2023 میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے چوری شدہ انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت کے جرم کا اعتراف کیا تھا اور گزشتہ دسمبر میں انہیں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...