چین میں ٹریفک کیلئے روبوٹس تعینات
ہانگژو (رائٹرز ) چین نے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور قوانین کیپاسداری یقینی بنانے کے لیے روبوٹس کو سڑکوں پر تعینات کر دیا ۔
یہ روبوٹس چین کے معروف ٹیکنالوجی شہر ہانگژو میں تجرباتی طور پر متعارف کرائے گئے ہیں۔ یہ کیمروں، ریڈار سنسرز اور الگورتھم کی مدد سے بغیر ہیلمٹ ای بائیک چلانے والوں، غلط اشارے پر سڑک پار کرنے والے پیادوں اور اسٹاپ لائن سے آگے گاڑی روکنے والوں کی فوری نشاندہی کرتے ہیں۔ ان روبوٹس کے پاس چالان کرنے یا گرفتاری کے قانونی اختیارات حاصل نہیں ہیں۔ یہ محض قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مودبانہ صوتی پیغامات کے ذریعے تنبیہ کرتے ہیں اور ٹریفک سگنل کے مطابق ہاتھوں سے اشارے فراہم کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments