فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی مذمت
پیرس(اے ایف پی) فرانس، اٹلی، برطانیہ اور جرمنی نے مغربی کنارے میں اسرائیل کے بڑے آبادکاری منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے آبادکاری کا عمل روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مشترکہ بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں شہریوں کے خلاف آبادکاروں کے تشدد اور فلسطینی معیشت پر سخت پابندیوں کے باعث اسرائیلی منصوبہ انتہائی تشویشناک ہے ۔ یورپی ممالک نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ منصوبے فوری طور پر واپس لے اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع ختم کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments