افغانستان :اقوام متحدہ کے 2اہلکار رہا
کابل(اے ایف پی)افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دو مقامی اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو 9 اگست کو ہرات میں طالبان حکام نے حراست میں لیا تھا۔ ترجمان کے مطابق دونوں اہلکاروں کو ایک ہفتے سے زائد حراست میں رکھنے کے بعد جمعرات کو صبح رہا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں اہلکار بظاہر خیریت سے ہیں۔ اقوام متحدہ نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments