مودی حکومت کے دن گنے جا چکے ، سینئربھارتی صحافی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی پریم شنکر جھا نے بھارتی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے دن گنے جا چکے ، نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کی بڑھتی مقبولیت بطور وزیر اعظم مودی کے 12سالہ دوراقتدار کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کا عروج محض عارضی یا وقتی نہیں، جَنتر منتر پر نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے پانسہ پلٹ دیا ہے ۔پریم شنکر جھا کا کہنا ہے کہ مودی کی پروپیگنڈا مشین آزادی صحافت محدود کرنے ، اپوزیشن جماعتوں کو توڑنے اور مزید ووٹروں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے سمیت دیگر حربے استعمال کرے بھی تو بھارت پر بی جے پی کی حکمرانی کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments