سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر کی اہلیہ نینسی انتقال کر گئیں
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر کی اہلیہ نینسی کسنجر 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نینسی کسنجر کی موت ساؤ تھ کینٹ کے علاقے میں واقع ان کے گھر پر ہوئی۔ہنری کسنجر اور نینسی کسنجر کی شادی 1974 میں ہوئی تھی۔نینسی کسنجر اکثر اپنے شوہر ہنری کسنجر کے ساتھ ڈپلومیٹک دوروں پر بھی جایا کرتی تھیں۔یاد رہے کہ امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر نومبر 2023 میں 100 برس کی عمر میں انتقال کر چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments