امریکی عدالت نے سکول فائرنگ کو جعلی قراردینے پرالیکس جونز پر 5 کروڑ ڈالر ہرجانہ کم کرکے 15 لاکھ ڈالر کردیا
آسٹن، ٹیکساس (اے پی)امریکی ریاست ٹیکساس کی اپیل کورٹ نے انف اوورز کے بانی الیکس جونز کے خلاف 5 کروڑ ڈالر کا ہرجانہ کم کرکے 15 لاکھ ڈالر کردیا ہے ۔
جونز نے 2012 میں سینڈی ہک سکول فائرنگ کے واقعے کو جھوٹا اور حکومت کی سازش قرار دیا تھا۔ٹیکساس کی تھرڈ کورٹ آف اپیلز کے متفقہ فیصلے میں کہا گیا کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین نیل ہیسلن اور اسکارلیٹ لیوس ایسے شواہد پیش نہیں کرسکے جن سے ثابت ہو کہ جونز کے دعوؤں کے نتیجے میں ہونے والی ہراسانی ریاست کی جانب سے مقرر کردہ 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہرجانے کی حد سے تجاوز کرنے کی بنیاد فراہم کرتی ہے ۔سینڈی ہک حملے میں ہیسلن اور لیوس کا 6 سالہ بیٹا جیسی لیوس سمیت 20 بچے اور 6 اساتذہ ہلاک ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments