روس یوکرین جنگ، تازہ حملوں میں 15 ہلاک، 50زخمی

روس یوکرین جنگ، تازہ حملوں  میں 15 ہلاک، 50زخمی

کیف،ماسکو(اے ایف پی)روس یوکرین جنگ میں ہفتے کو تازہ حملوں کے دوران دونوں ممالک میں مجموعی طور پر کم ازکم 15افراد ہلاک اور 50زخمی ہو گئے ، یوکرین میں 7 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوئے۔۔۔

یوکرین کے ڈروں حملوں کے نتیجے میں روس میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور24 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،واضح رہے 21 اگست کو کریوی ریح شاپنگ سنٹر پر روسی حملے میں 16 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ فرانس نے روسی حملوں میں اضافے کے پیش نظر یوکرین کو نئے میزائل شکن انٹرسیپٹرز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ یوکرین کو اپنی فضائی حدود کے دفاع اور روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...