کپواڑہ :بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر کی توسیع، کئی بستیاں خالی

کپواڑہ :بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر  کی توسیع، کئی بستیاں خالی

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج ضلع کپواڑہ میں قائم بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو کور ہیڈ کوارٹر میں تبدیل کر کے اسے مکمل طورپر ایک فوجی چھاؤنی میں بدل رہی ہے۔

ضلع کے علاقے لولاب اور کیرن میں مرکزی سڑک کے ساتھ واقعے کئی بستیاں خالی کر وا لی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کپواڑہ سے کو ر ہیڈ کوارٹر کے قیام کے لیے کنڈی کیگام میں آس پاس کی بستیوں کو خالی کرنے کے احکامات بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی بھاری تعیناتی نے مقامی آبادی کی زندگی جہنم بنا دی ہے ۔ کپواڑہ قصبے سے تقریبا15 کلومیٹر دور کنڈی کیگام اور پنزگا کے علاقوں میں آرمی بریگیڈ ڈپو قائم کیے جائیں گے ۔ اس مقصد کیلئے آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں اور دیہاتیوں کو یہ تمام علاقے خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ بھارتی فوج نے مقامی باشندوں کو سختی سے نقل مکانی کرنے کی ہدایت دی ہے اور حکم عدولی یا اس بارے میں کسی قسم کی آوازاٹھانے کی صورت میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...