کینیڈا :ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ گاڑی سے ٹکرا گیا، 1شخص ہلاک
مونٹریال(اے ایف پی)مغربی کینیڈا میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران چھوٹا مسافر طیارہ سڑک پر ایک گاڑی سے ٹکرا گیا، حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
رائل کینیڈین پولیس کے مطابق واقعہ برٹش کولمبیا کے شہر پرنس جارج میں پیش آیا۔ جائے حادثہ کی تصاویر میں طیارے کو جنگلاتی علاقے کے قریب سڑک کنارے گھاس پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ حکام کے مطابق طیارے میں سوار افراد کے زخمی ہونے سے متعلق فوری طور پر معلومات دستیاب نہیں ہوسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments