بیجنگ :چینی روبوٹ نے یوسین بولٹ کا 100 میٹر ریکارڈ توڑ دیا

بیجنگ :چینی روبوٹ نے یوسین بولٹ کا 100 میٹر ریکارڈ توڑ دیا

بیجنگ(رائٹرز)چین میں انسان نما روبوٹ نے 100 میٹر دوڑ میں جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

 ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز میں چینی روبوٹ ’’تیان گونگ الٹرا‘‘نے ابتدائی مرحلے کی دوڑ صرف 9اعشاریہ39 سیکنڈ میں مکمل کی، جو بولٹ کے 2009میں قائم کیے گئے 9اعشاریہ58سیکنڈ کے انسانی عالمی ریکارڈ سے بہتر وقت ہے ۔ مقابلے میں ’’لائٹننگ‘‘نامی روبوٹ نے بھی9اعشاریہ47سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے بولٹ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تیان گونگ الٹرا نے گزشتہ سال یہی فاصلہ 21اعشاریہ50 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ رواں سال روبوٹ گیمز میں 16 ممالک کی 666 ٹیموں کے 2ہزار56روبوٹس حصہ لے رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...