ایران سے تجارت پر امریکی پابندیاں،چین کاسخت رد عمل

ایران سے تجارت پر امریکی  پابندیاں،چین کاسخت رد عمل

بیجنگ(نیوز ایجنسیاں)چین نے امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کے عندیے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں اور دباؤ مسائل کے حل میں مددگار نہیں۔۔۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ فریقین کشیدگی بڑھانے اور عالمی اقتصادی ترقی و مالیاتی استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ چین صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے ضرورت پڑنے پر ضروری اقدامات کرے گا۔ چین نے تنازع کا حل مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے تلاش کرنے پر زور دیا۔ امریکا نے ایران کے خلاف نئی سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے چین ایران کے تیل کا بڑا خریدار ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...