یمن: حکومتی فورسز اورحوثی باغیوں میں جھڑپیں، 140 افراد ہلاک

یمن: حکومتی فورسز اورحوثی باغیوں میں جھڑپیں، 140 افراد ہلاک

میزائل حملوں میں حکومتی فورسز کے 84اہلکار مارے گئے ،57حوثی جنگجو ہلاک،متعدد زخمی باب المندب پر کنٹرول کیلئے جمعرات سے جاری جھڑپوں میں 300 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے

دبئی(اے ایف پی) یمن کے جنوب مغربی علاقوں میں حکومتی فورسز اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ فوجی ذرائع کے مطابق جھڑپیں ہفتے کی دوپہر سے اتوار کی صبح تک جاری رہیں۔ سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے دو فوجی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ جھڑپوں میں ان کے 84 اہلکار مارے گئے ، زیادہ تر ہلاکتیں میزائل حملوں کے باعث ہوئیں۔ حوثی فوجی  ذرائع نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران ان کے 57 جنگجو بھی ہلاک ہوئے ۔ لڑائی کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔بحیرہ احمر کے داخلی راستے باب المندب پر کنٹرول کے لیے یمن میں حالیہ جھڑپیں گز شتہ دو ماہ کے دوران سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوئی ہیں۔حوثیوں نے جمعرات کو ایک حملہ کیا جس کا مقصد موچا کی بندرگاہ سے مواصلاتی رابطے منقطع کرنا تھا۔ یہ بندرگاہ کئی ہفتوں سے حملوں کی زد میں ہے ،حوثی آبنائے باب المندب سے ملحقہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔فریقین کے مختلف فوجی اور طبی ذرائع سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات سے اب تک دونوں جانب سے 300 سے زائد فوجی اور کچھ عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...