امریکا :نائن الیون حملوں کی 25 ویں برسی کی تیاریاں شروع

امریکا :نائن الیون حملوں کی 25 ویں برسی کی تیاریاں شروع

نیویارک(اے ایف پی)امریکا میں 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کی 25ویں برسی کے موقع پر سانحے کی یاد تازہ رکھنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

صدر ٹرمپ نیویارک کے بجائے پینٹاگون میں متاثرین کو خراج عقیدت پیش کریں گے، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس اور سابق صدور جو بائیڈن، باراک اوباما، بل کلنٹن اور جارج بش آئندہ جمعہ کو نیویارک کے گراؤنڈ زیرو میں متوقع طور پر شریک ہوں گے ۔ حملوں میں مجموعی طور پر 2ہزار997 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ نائن الیون میموریل اینڈ میوزیم کی صدر بیتھ ہل مین نے کہا کہ آج تقریباً 10 کروڑ امریکی ایسے ہیں جو اس سانحے کے وقت پیدا نہیں ہوئے تھے یا اتنے کم عمر تھے کہ انہیں واقعہ یاد نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...