سندھ کی تقسیم کیخلاف عوام میں نفرت پیدا کی جا رہی :سہیل آفریدی

سندھ کی تقسیم کیخلاف عوام میں نفرت پیدا کی جا رہی  :سہیل آفریدی

27 ستمبر کو ملک بھر کے عوام سڑکوں پر ہونگے :وزیراعلیٰ پختونخوا،وکلا کو احتجاج میں شرکت کی دعوت سندھ کے حقوق کیلئے خون بہانا پڑا تو کراچی کا سمندر میرے خون کا پہلا قطرہ چکھے گا، وکلاکنونشن سے خطاب

 کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہاہے کہ سندھ کی تقسیم کے خلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوروہ اس معاملے پر سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کے حقوق کے لیے خون بہانا پڑا تو کراچی کا سمندر میرے خون کا پہلا قطرہ چکھے گا، ہم سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے ، ا یک وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ پڑوسی صوبوں سے خطرہ ہے ، اس وزیراعلیٰ کی پارٹی کی وفاق میں بھی حکومت ہے ، اس کا مطلب یہ کہ اس جماعت کا بیانیہ ریاست کے خلاف ہے ۔ افغانستان کے ساتھ معاملات بانی پی ٹی آئی کے دور میں بہتر تھے ، ہم نے ان کی پالیسی پر تنقید کی تو کہتے ہیں افغانستان چلے جاؤ۔ سندھ ہائیکورٹ بار میں وکلا کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام جتنے جرات مند ہیں، ان کی بدقسمتی اتنے ہی خراب حکمران ہیں، ایک طرف بلاول بھٹو زرداری خوش آمدید کہتے ہیں، دوسری جانب راستوں میں گڑھے کھودے اور کنٹینر رکھے جاتے ہیں جبکہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار اور خواتین کارکنوں کی بے توقیری کی جاتی ہے ۔ عجیب بات ہے کہ سندھ کا وزیراعلیٰ آپ کی بات نہیں مان رہا، کیا سندھ میں کسی اور کی حکومت ہے ؟،سندھ کے عوام نے عزت دی ہے اور انہوں نے ہمت سے فسطائیت کا مقابلہ کیاہے جس پر انہیں سلام پیش کرتاہوں ، ملک کی اسمبلیاں عوامی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ جعلی طریقے سے بنائی گئی ہیں، اگر سندھ کے حقوق کے حوالے سے ان کا نعرہ درست ہے تو پھر ان کی جماعت میں ملک کا صدر، چیئرمین سینیٹ اور تین صوبوں کے گورنر موجود ہیں، انہیں استعفے دے کر حقیقی جمہوریت کو پنپنے دینا چاہیے ۔سندھ میں عوام کا جم غفیر دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں، آئندہ بیس سال تک تحریک انصاف سے سندھ کوئی نہیں چھین سکتا، سندھ میں جو جذبہ ہے ، ایسا جذبہ 2013 کے انتخابات سے قبل خیبرپختونخوا میں بھی نہیں تھا، اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے ، سب حکمران سندھ سے بھاگیں گے ۔ انہوں نے وکلاء کو 27 ستمبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس روز پورے ملک سے عوام نکلیں گے اور عمران خان کی حمایت میں عوام کا سمندر سڑکوں پر ہوگا۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...