تیسرا ٹیسٹ، ہیسن فائنل الیون کیلئے حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے

تیسرا ٹیسٹ، ہیسن فائنل الیون کیلئے حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے

تیسرا ٹیسٹ، ہیسن فائنل الیون کیلئے حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے وکٹ کیپر غازی غوری کا کھیلنا طے ،ساجد خان پر عرفات کو ترجیح دینے کا امکان

لندن (سپورٹس ڈیسک)ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کے حوالے سے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ۔انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔سرفراز احمد کی جگہ لینے والے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن 2 دن کی پریکٹس کے بعد تاحال ابھی اس نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کس کمبی نیشن کے ساتھ 11 رکنی ٹیم میدان میں اتارنا چاہیے ۔لارڈز ٹیسٹ میں چوتھے دن 194 رنز کی شکست کے بعد بورڈ نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سکواڈ سے 7 کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا تھا۔ وکٹ کیپر غازی غوری کے حوالے سے تقریباً طے ہے کہ وہ ایجبسٹن میں ڈیبیو کریں گے ، 24 سالہ بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب ، اذان اویس کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کے حوالے سے مضبوط امیدوار ہیں، تاہم دائیں ہاتھ کے سپنر ساجد خان سکواڈ سے ڈراپ ہونے والے علی عثمان کی غیر موجودگی میں تجربے کار بولر ہیں،عین ممکن ہے کہ مائیک ہیسن ان پر 3 ون ڈے اور 4 ٹی 20 کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے سپن بولنگ آل راؤنڈر 21 سالہ عرفات منہاس کو ترجیح دیں۔اسی طرح ویسٹ انڈیز کے ڈیبیو کرنے والے 20 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز بولر عبید شاہ بھی کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کے حوالے سے مضبوط امیدوار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...