ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ،پاکستان سیمی فائنل میں داخل
ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ،پاکستان سیمی فائنل میں داخل ہانگ کانگ ویمن کو 72 رنز سے شکست دی،نشرہ سندھو کی 7 رنز دیکر6 وکٹیں
دبئی(سپورٹس ڈیسک)ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہانگ کانگ ویمن کو 72 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنائے ۔ شوال ذوالفقار نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ہانگ کانگ کی جولین کورنے 4 وکٹیں لیں۔جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 71 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے صرف 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئیں۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments