میامی ایئرپورٹ :ایمیزون کارگو طیارہ گاڑیوں سے ٹکرا گیا، 5 افراد ہلاک
میامی(اے ایف پی)امریکا کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے باہر نکل کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا اور آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائر چیف رے جادالہ کے مطابق 3 افراد کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹرز منتقل کیا گیا ہے ۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے تمام رن وے بند کردئیے گئے ۔ حکام کے مطابق بوئنگ 767 طیارہ اتوار کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان سے میامی پہنچا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments