ہیری، میگھن شاہی خاندان نہیں
لندن(اے ایف پی)برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے واضح کیا ہے کہ ان کے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن برطانیہ واپس آنے کے باوجود شاہی خاندان کے فعال ارکان تصور نہیں کیے جائیں گے۔
شاہی محل کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ جوڑے کی حیثیت عام شہریوں کے مساوی ہوگی اور انہیں ‘‘ہز یا ہر رائل ہائنس’’ کے خطاب سے مخاطب نہیں کیا جائے گا۔ ہیری اور میگھن نے 2020 میں شاہی ذمہ داریاں چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ ماہ دونوں اپنے بچوں آرچی اور للی بیٹ کے ہمراہ دوبارہ برطانیہ منتقل ہوئے ۔ خط کے مطابق ان کی مالی خودمختاری اور نجی زندگی کے تحفظ کا احترام برقرار رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments