برطانیہ میں فلائٹ سسٹم میں خرابی ، صدر زرداری کی پرواز بروقت روانہ نہ ہوسکی
لندن:(دنیا نیوز)برطانیہ میں فلائٹ سسٹم میں خرابی کے باعث صدر آصف علی زرداری کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔۔۔
،پارٹی ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی پرواز برطانوی وقت کے مطابق شام 5 بجے روانہ ہونا تھی، تاہم فلائٹ سسٹم کی خرابی کے باعث پرواز مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکی،دوسری جانب صدر کے عملے کے بعض ارکان کمرشل پرواز کے ذریعے روانہ ہو رہے ہیں، جبکہ عملے کے دیگر ارکان اور سامان ایئرپورٹ روانہ ہوچکے ہیں،بتایا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا طیارہ لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے ترکی روانہ ہوگا، جہاں سے صدر پاکستان پہنچیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments