ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا:روس
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر مصر اور۔۔۔
الجزائر مکہ معاہدے میں شامل ہوتے ہیں تو یہ بھی مثبت پیشرفت ہوگی اور یہ روس کی جانب سے پیش کیے گئے تصور کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق بہت اچھا عملی قدم ہوگا۔انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران بھی بلآخر مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو سٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز میں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا روس نے دو دہائیاں قبل ہی تجویز دی تھی کہ خلیجی ممالک، جن میں عرب ممالک اور ایران شامل ہیں، علاقائی سکیورٹی کا ایک تصور وضع کرنے کے لیے اجلاس منعقد کرنے پر غور کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ان ممالک کے درمیان تعلقات پیچیدہ ہیں، اس مفروضے کے تحت آگے بڑھے کہ ہم ملاقاتوں کے انعقاد، باہمی شکایات پر بات چیت اور اعتماد سازی کے بعض اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں سہولت فراہم کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ اگر عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان بیک وقت شامل ہوں تو ان مذاکرات کا انعقاد نسبتاً آسان ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments