جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم یو اے ای بھیج دی
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز کی صورتحال اور سکیورٹی حالات کا جائزہ لینے کیلئے حقائق معلوم کرنے والی ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ کردی۔۔۔
وزارت دفاع کے مطابق ٹیم کا بھیجا جانا فوجی دستے تعینات کرنے کے فیصلے کا پیش خیمہ نہیں اور تاحال کسی فوجی تعیناتی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم ممکنہ تعیناتی کے حوالے سے آپریشنل حالات کا جائزہ لے رہی ہے اور رواں ہفتے وطن واپس آسکتی ہے ۔ امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا پر مشرق وسطٰی جنگ میں تعاون کیلئے دباؤ ڈالا گیا ہے ۔ ایران نے ممکنہ جنوبی کوریائی فوجی تعاون پر سنگین نتائج کی وارننگ بھی دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments