جاپان:مرکزی اپوزیشن جماعت وزیراعظم کا مقابلہ کرنے میں ناکامی پر تحلیل

جاپان:مرکزی اپوزیشن  جماعت وزیراعظم کا مقابلہ  کرنے میں ناکامی پر تحلیل

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں وزیراعظم سانائے تاکائچی کی مقبول حکومت کا موثر مقابلہ کرنے میں ناکامی کے بعد مرکزی اپوزیشن جماعت نے تحلیل ہونے کا اعلان کردیا۔

سینٹرسٹ ریفارم الائنس کے سربراہ جونیا اوگاوا نے کہا کہ زیرالتوا ادائیگیاں مکمل ہونے کے بعد جماعت کی سرگرمیاں ختم کردی جائیں گی۔ جنوری میں قائم ہونے والی جماعت نے فروری کے عام انتخابات میں بدترین شکست کھائی اور 465 رکنی ایوان زیریں میں صرف 49 نشستیں حاصل کیں، جبکہ اس کے 100 سے زائد ارکان اپنی نشستیں بھی نہ بچاسکے ۔ دوسری جانب لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے 316 نشستیں جیت کر واضح برتری حاصل کی۔ جماعت کے ارکان متبادل سیاسی اتحاد بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...