امریکا کا چینی اے آئی کمپنیوں پر ٹیکنالوجی چوری کا الزام،مصنوعی ذہانت میں پیش رفت خود انحصاری کا نتیجہ:چین
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے چینی مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں ڈیپ سیک اور مون شاٹ اے آئی سمیت متعدد اداروں پر امریکی اے آئی ماڈلز کی صلاحیتیں منظم انداز میں چرانے کا الزام عائد کردیا۔
امریکی سائبر دفاعی ادارے کی ایڈوائزری کے مطابق چینی کمپنیاں ’’ڈسٹلیشن‘‘کے ذریعے بڑے امریکی ماڈلز کی نقل کرکے اپنی ٹیکنالوجی تیار کر رہی ہیں۔ چین نے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا مصنوعی ذہانت میں پیش رفت خود انحصاری کا نتیجہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments