ٹرمپ کا ریپبلکنز کی کامیابی پر ہر امریکی کو 5 ہزار ڈالر دینے کا وعدہ

ٹرمپ کا ریپبلکنز کی کامیابی پر ہر  امریکی کو 5 ہزار ڈالر دینے کا وعدہ

ڈیلاس(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے نومبر کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے کانگریس پر کنٹرول برقرار رکھنے کی صورت میں ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کردیا۔

ڈیلاس میں ریپبلکن مڈٹرم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے رقم کو ’’ٹرمپ ڈویڈنڈ‘‘ کا نام دیا اور حامیوں سے اپیل کی کہ وہ تصور کریں کہ وہ خود بھی بیلٹ پر موجود ہیں۔ صدر نے رقم کی فراہمی کا ذریعہ واضح نہیں کیا، تاہم ممکنہ لاگت ایک کھرب ڈالر سے زیادہ ہوسکتی ہے ۔ رائے عامہ کے جائزوں میں ٹرمپ کی مقبولیت 30 فیصد کی کم سطح پر ہے ، جبکہ مہنگائی اور ایران کے خلاف جنگ پر عوامی ناراضی بڑھ رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...