برطانیہ:پاکستانی انڈر 19ٹیم کو تارکین وطن سمجھ کر مظاہرین کا ہوٹل کے باہر احتجاج

برطانیہ:پاکستانی انڈر 19ٹیم  کو تارکین وطن سمجھ کر  مظاہرین کا ہوٹل کے باہر احتجاج

پورٹس ماؤتھ(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں پناہ گزین مخالف مظاہرین نے غلط معلومات کے باعث پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ارکان کو تارکین وطن سمجھ کر میریٹ ہوٹل کے باہر احتجاج شروع کردیا۔

تقریباً 50 مظاہرین اس اطلاع پر جمع ہوئے کہ پناہ گزینوں کو چار بسوں کے ذریعے ہوٹل منتقل کیا جا رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک مقامی شخص نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا۔ بعد ازاں ہوٹل انتظامیہ نے واضح کیا کہ وہاں موجود افراد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔ مظاہرے کے منتظمین نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کی اور وہاں سے روانہ ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حالیہ پناہ گزین مخالف مظاہروں کے دوران چند اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے انڈر 19 ٹیم کی سکیورٹی کا جائزہ لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...