سری لنکا:بدھ مت رہنما کی صدارتی معافی منسوخ، دوبارہ جیل بھیجنے کا حکم
کولمبو (اے ایف پی)سری لنکا کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو سخت گیر بدھ مت رہنما گالگوڈاٹے گناناسارا کو دی گئی صدارتی معافی منسوخ کرتے ہوئے انہیں 6 سالہ قید کی باقی سزا مکمل کرنے کیلئے دوبارہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
تین رکنی بینچ نے سابق صدر میتھری پالا سری سینا کی جانب سے مئی 2019 میں دی گئی معافی کو غیر قانونی قرار دیا۔ گناناسارا کو 2018 میں لاپتا کارٹونسٹ پرگیتھ ایکنالیاگوڈا کی اہلیہ کو دھمکانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔گناناسارا بدھ مت قوم پرست تنظیم ’’بودو بالا سینا‘‘کے سربراہ ہیں ،ناقدین ان پر سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments