برطانیہ:تارکین وطن مخالف اور حامی مظاہرین آمنے سامنے

 برطانیہ:تارکین وطن مخالف اور  حامی مظاہرین آمنے سامنے

لندن (اے ایف پی)برطانیہ کے جنوبی شہر پورٹسماؤتھ میں ہفتے کو تارکین وطن مخالف اور حامی مظاہرین آمنے سامنے آ گئے ، پولیس نے دونوں کو الگ رکھا۔

تارکین وطن مخالف مظاہرین نے خود کو محب وطن قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا جبکہ اسٹینڈ اپ ٹو ریسزم گروپ نے پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔ پولیس نے ممکنہ تشدد کے خدشے کے پیش نظر مظاہرین کو چہرے ڈھانپنے سے روک دیا۔ گزشتہ اتوار کو تارکین وطن مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...