قطر ایئرویز کی پرواز میں گولی مارنے کی دھمکی، 2 مسافر نشستوں سے باندھ دئیے گئے

قطر ایئرویز کی پرواز میں  گولی مارنے کی دھمکی، 2 مسافر  نشستوں سے باندھ دئیے گئے

میلبورن(آئی این پی )آسٹریلیا سے دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز میں دو مسافروں نے مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے بندوق رکھنے اور مسافروں کو گولی مارنے کی دھمکی دی،

جس پر عملے اور دیگر مسافروں نے دونوں کو قابو کرکے نشستوں سے باندھ دیا۔ واقعہ ورجن آسٹریلیا کی پرواز وی اے 7 میں پیش آیا، جو قطر ایئرویز کے زیر انتظام میلبورن سے دوحہ جارہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹیک آف کے بعد دونوں مسافر مشتعل نظر آئے ۔ رپورٹ کے مطابق دوحہ پہنچنے سے تقریبا 6 گھنٹے قبل دونوں مسافروں کے رویے میں اچانک شدت آگئی اور وہ آپس میں جھگڑنے کے ساتھ طیارے میں چیخ وپکار کرنے لگے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...