بھارت: طالبعلم رہنما عمر خالد کی بغیر ٹرائل قید کو 6 سال مکمل

بھارت: طالبعلم رہنما عمر خالد  کی بغیر ٹرائل قید کو 6 سال مکمل

نئی دہلی (اے پی پی)بھارت میں مسلمان طالب علم رہنما عمر خالد کی بغیر ٹرائل کے قید کو 6 سال مکمل ہو گئے جو بھارتی نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے ۔

نئی دہلی فسادات کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرنیوالے بی جے پی رہنما آزادجبکہ عمر خالد تاحال قید میں ہے ، عمر خالد ضمانت کے حق سے بھی محروم ہے ۔بھارتی جریدے دی کوئنٹ کے مطابق طویل  قید نے عمر خالد کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے ۔ عمر خالد کے والد نے بھارتی نظام انصاف کو مکمل طور پر ناکارہ قرار دیتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کیا ۔ میئر نیو یارک زہران ممدانی بھی عمر خالد کو خط لکھ کر اظہار یکجہتی کر چکے ۔ سابق بھارتی جج دیپک گپتا نے بھارتی سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی کی تاخیر نے عمر خالد سے اس کی آزادی اور جلد انصاف کا حق چھین لیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...