میانمار کا اقوام متحدہ میں سفیر پر غیرقانونی طور پر عہدہ رکھنے کا الزام
ینگون(اے ایف پی)میانمار کی فوجی حمایت یافتہ حکومت نے اقوام متحدہ میں تعینات سفیر کیاو مو تون پر عہدہ غیرقانونی طور پر برقرار رکھنے کا الزام عائد کردیا۔
اقوام متحدہ کی متعلقہ کمیٹی میانمار کے نئے سفیر کی منظوری یا موجودہ سفیر کیاو مو تون کو برقرار رکھنے کے معاملے پر غور کر رہی ہے ۔ کیاو مو تون نے 2021 کی فوجی بغاوت کی مخالفت کی تھی اور پانچ سال سے زائد عرصے سے حکومت کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے سفارتی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ میانمار کی وزارت خارجہ نے انہیں فروری 2021 میں سرکاری ملازمت سے برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments