شمالی کوریا کی طویل فاصلے تک مار کرنیوالی توپوں میزائلوں سے جنگی مشق
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپوں اور میزائلوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر فائر پاور جنگی مشق کی ہے۔
مشق میں کورین پیپلز آرمی کی مختلف سطحوں کی مشترکہ یونٹس نے حصہ لیا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ مشق میں مختلف اقسام کے حملہ آور ڈرونز، ٹیکٹیکل کروز میزائل، بڑے کیلیبر تھرمو بیریک راکٹ لانچر اور ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے ۔ تمام ہتھیاروں نے اہداف کو 100 فیصد درستگی سے نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments