امریکا :کوئلہ اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں سے کاربن اخراج کی حد ختم
ہیوسٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے کوئلے اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں سے کاربن اخراج کی حد مقرر کرنے والے ضوابط ختم کردئیے ۔ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ۔۔۔
سربراہ لی زیلڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی توانائی کے تحفظ اور عوام کیلئے بجلی سستی رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ یہ فیصلہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سابق صدر بائیڈن انتظامیہ کے وضع کردہ ماحولیاتی ضوابط ختم کرنے کی مہم کا تازہ اقدام ہے ۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ پابندیوں کے خاتمے سے توانائی کی پیداوار اور بجلی کی دستیابی بہتر ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments