مغربی بنگال حکومت کا 252 مدارس بند کرنے کا فیصلہ، نوٹس جاری

مغربی بنگال حکومت کا 252 مدارس  بند کرنے کا فیصلہ، نوٹس جاری

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت نے 252 مدارس بند کرنے کے نوٹس جاری کردئیے ۔۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے کہ متعلقہ مدارس کے پاس مطلوبہ سرکاری اجازت نامے موجود نہیں، اس لیے انہیں چلنے کی اجازت  نہیں دی جائے گی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سمِک بھٹاچاریہ نے کہا کہ ان کی جماعت کی لڑائی مدارس کے خلاف نہیں بلکہ ان اداروں کے خلاف ہے جو مدارس کا نام استعمال کرکے غیر مجاز سرگرمیاں چلا رہے ہیں۔ انہوں نے سابق حکمران جماعت ترنمول کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام نے اسے مسترد کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...