اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدواروں میں کوئی واضح فیورٹ سامنے نہ آسکا
اقوام متحدہ (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے سب سے طاقتور ادارے سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو ہوا جس میں عالمی رہنماؤں کی سالانہ اہم تقریب کے لیے آمد سے قبل تنظیم کے آئندہ سربراہ بننے کے امیدواروں کی مقبولیت کا دوبارہ جائزہ لیا گیا۔
ابتدائی دو غیر رسمی خفیہ رائے شماریوں کے بعد بھی کوئی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کرسکا۔ اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مدت دسمبر کے آخر میں ختم ہونے کے بعد ان کی جگہ لینے کے لیے اب 8 امیدوار میدان میں ہیں۔خفیہ عمل کے دوسرے مرحلے میں گیانا کی سابق وزیر خارجہ کیرولین روڈریگز برکٹ معمولی فرق سے سرفہرست رہیں، جبکہ کوسٹاریکا کی ربیکا گرائن اسپین دوسرے اور اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے موجودہ سربراہ ارجنٹائن کے رافیل گروسی تیسرے نمبر پر رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments