ایران جنگ سے عالمی معیشت متاثر جاپان نے بھی شرح سود بڑھا دی

ایران جنگ سے عالمی معیشت متاثر   جاپان نے بھی شرح سود بڑھا دی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے ساتھ جنگ کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر میں مرکزی بینک شرح سود بڑھا رہے ہیں۔۔۔

 اور اسی سلسلے میں جاپان نے بھی اپنی پالیسی شرح سود 1.25 فیصد کر دی ہے ، جو تین دہائیوں سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح ہے ۔یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یورپی  یونین اور امریکی فیڈرل ریزرو بھی افراطِ زر پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کر چکے ہیں۔ایران جنگ کے باعث خصوصاً تیل اور گیس کی قیمتوں میں تیز اضافے نے عالمی معیشتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے جبکہ کئی ممالک مہنگائی کی نئی لہر سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بینک آف جاپان نے عندیہ دیا ہے کہ اگر افراطِ زر بلند سطح پر برقرار رہی تو آئندہ بھی شرح سود میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...