امریکی اٹارنی جنرل کی سیاسی تقریبات میں شرکت، محکمہ انصاف کی غیرجانبداری پر سوالات
واشنگٹن (اے پی)امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش کی حالیہ سیاسی تقریبات میں شرکت اور خطاب سے سیاست اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روایتی حد بندی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ناقدین کے مطابق سیاسی تقریبات میں اٹارنی جنرل کی شرکت محکمہ انصاف کو جانبداری کے تاثر سے محفوظ رکھنے کے لیے قائم روایتی اصولوں سے انحراف ہے ۔ٹوڈ بلانش نے رواں ہفتے شمالی کیرولائنا میں ری پبلکن سینیٹ امیدوار کی ایک تقریب سے خطاب کیا۔ اس سے چند روز قبل وہ ری پبلکن پارٹی کے وسط مدتی انتخابات کے کنونشن سے بھی خطاب کرچکے ہیں، جہاں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی اور ان کی انتظامیہ کی جرائم کے خلاف سخت پالیسی کو اجاگر کیا۔بلانش کی سیاسی ریلیوں اور تقریبات میں شرکت پر ناقدین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرز عمل سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، کیونکہ قانون کے نفاذ سے متعلق فیصلے سیاسی مداخلت سے آزاد ہوکر کیے جانے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments