روس کے ہائبرڈ حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، فرانس کا انتباہ

روس کے ہائبرڈ حملوں کا  خطرہ بڑھ گیا، فرانس کا انتباہ

پیرس(اے ایف پی)فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نے کہا کہ یورپ بھر میں روس کی خفیہ اور غیر روایتی کارروائیوں سے پیدا ہونے والا خطرہ بڑھ رہا ہے ۔

 انہوں نے فرانس کے اہم بنیادی ڈھانچے کو روسی ‘‘ہائبرڈ حملوں’’سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات لینے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے ۔ فرانسیسی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میکروں نے کہا، ‘‘یورپی ممالک اور فرانس کے خلاف روسی ہائبرڈ خطرات میں شدت آ گئی ہے ۔ فرانسیسی صدر نے بتایا کہ فرانس کے وزیر   داخلہ نے علاقائی حکام سے ملاقات کی ہے تاکہ بڑھتے ہوئے روسی ہائبرڈ حملوں کے تناظر میں حفاظتی نگرانی میں اضافہ کیا جا سکے ۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ روسی خطرات کے باوجود پیرس حکومت یوکرین کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ روس کی خفیہ یا پسِ پردہ کارروائیوں کا جواب دیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...