دنیا کے مصروف ترین ریلوے سٹیشن پر کچرا اٹھانے والے روبوٹس

 دنیا کے مصروف ترین ریلوے سٹیشن پر کچرا اٹھانے والے روبوٹس

ٹوکیو (اے ایف پی)ٹوکیو کے شنجوکو ریلوے سٹیشن پر صفائی کے عملے کا بوجھ کم کرنے کے لیے موبائل روبوٹک کچرا دانوں کا تجربہ کیا جا رہا ہے ۔

جاپانی ریلوے کمپنی جے آر ایسٹ کے زیرِ انتظام سٹیشن کے حصے میں تین خودکار کچرا دان آزمائے جا رہے ہیں۔ ایک میٹر سے کچھ زیادہ بلند یہ روبوٹس انتہائی محتاط رفتار سے ، تقریباً 20 سینٹی میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کرتے ہیں اور جمع ہونے والا کچرا انسانی صفائی کارکنوں تک پہنچاتے ہیں۔یہ تجربہ نومبر کے آخر تک جاری رہے گا۔ اس دوران روبوٹس کو سٹیشن کے مصروف زیرِ زمین حصے میں مسافروں کے ہجوم کے درمیان چلایا جائے گا۔ان روبوٹس نے سٹیشن آنے والے سیاحوں کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے اور متعدد افراد ان کی تصاویر بناتے نظر آئے ۔ٹوکیو کا شنجوکو سٹیشن روزانہ 27 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو خدمات فراہم کرتا ہے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا مصروف ترین ریلوے سٹیشن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...