تنزانیہ :زہر کھانے سے 10شیر ہلاک

تنزانیہ :زہر کھانے  سے 10شیر ہلاک

دارالسلام(اے ایف پی)تنزانیہ کے یونیسکو عالمی ورثے میں شامل نگورونگورو کنزرویشن ایریا میں 10 شیر مردہ پائے گئے ۔

حکام کے مطابق 18 ستمبر کو ندوٹو کے علاقے میں شیروں کی لاشیں ملیں، ابتدائی تحقیقات سے شبہ ہے کہ شیروں کی ہلاکت زہر کھانے سے ہوئی۔ نگورونگورو کنزرویشن ایریا اتھارٹی نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے ماہرین کی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ علاقے میں حکام اور مقامی خانہ بدوش برادری کے درمیان طویل عرصے سے کشیدگی بھی جاری ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...