سوڈان :سونے کی کان منہدم 10افراد ہلاک، 21 زخمی
خرطوم(اے ایف پی)شمالی سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ۔
متاثرہ کان مصر کی سرحد کے قریب واقع ہے ،زندہ بچ جانے والے کان کنوں کے مطابق ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے ۔ سوڈان میں جنگ کے دوران سونے کی تجارت فریقین کیلئے آمدن کا اہم ذریعہ بنی ہوئی ہے ۔ غیر منظم کان کنی میں ہزاروں افراد معمولی اجرت پر کام کرتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments