فرانس کی خطاب سننے کی دعوت
پیرس(اے ایف پی) فرانس نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کو آئندہ ہفتے پوپ لیو چہاردہم کا خطاب سننے کیلئے مدعو کرلیا۔۔۔
فرانسیسی ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے اداروں کے نمائندوں کو بھی دعوت دی گئی ہے ، تاہم یہ واضح نہیں کہ کتنے رہنماؤں نے دعوت قبول کی ہے ۔ پوپ لیو چہاردہم جمعہ سے فرانس کا چار روزہ دورہ کریں گے ، جو 18 سال بعد کسی سربراہِ کلیسا کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ وہ آئندہ پیر کو جرمنی کی سرحد کے قریب شہر میتز میں یورپ میں امن اور اتحادکے موضوع پر خطاب کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments