سلامتی کونسل مفلوج ، دنیا یرغمال بن چکی:برازیلین صدر
نیو یارک(اے ایف پی)برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اس کے مفلوج ہونے کے باعث یرغمال بن چکی ہے ۔۔
جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لولا دا سلوا نے کہا کہ سلامتی کونسل اپنے کردار کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ اجلاس سے خطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما تھے ۔ برازیلی صدر نے سلامتی کونسل کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ کیے جانے کو عالمی مسائل کے حل میں رکاوٹ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی عدم فعالیت کے باعث مشکلات کا شکار ہے ۔ لولا دا سلوا کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مختلف عالمی تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کے کردار اور سلامتی کونسل کی مؤثریت پر بحث جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments