برطانیہ، امریکا کا بغیر عملے کی آبدوز سے ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

برطانیہ، امریکا کا بغیر عملے کی آبدوز  سے ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

لندن(اے ایف پی)برطانیہ اور امریکا نے پہلی بار عملے والی آبدوز کے بجائے بغیر عملے کے زیر آب ڈرون سے ٹارپیڈو فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔۔۔

برطانوی حکومت کے مطابق یہ تجربہ گزشتہ ہفتے برطانوی پانیوں میں آسٹریلیا، امریکا اور برطانیہ کے دفاعی اتحاد ’آکس‘ کے تحت کیا گیا۔ حکومت نے اسے مستقبل کی آبدوز ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت اور نیٹو کی زیر آب دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ قرار دیا۔ بھاری ٹارپیڈو امریکا اور آسٹریلیا نے مشترکہ طور پر تیار کیا، جسے برطانیہ میں تیار کردہ 12 میٹر طویل زیرِ آب ڈرون ’ایکسکیلیبر‘سے فائر کیا گیا۔ دفاعی ماہر سدارٹھ کوشل کے مطابق مہلک ہتھیار کی تنصیب سے ظاہر ہوتا ہے کہ بغیر پائلٹ نظام نگرانی سے آگے بھی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...