سوئس مرکزی بینک کا شرح سود صفر فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
برن(اے ایف پی)سوئس نیشنل بینک نے جمعرات کو شرح سود صفر فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، تاہم تیل کی قیمتوں میں توقع سے زیادہ اضافے کے باعث افراط زر کی پیش گوئی بڑھا دی۔
بینک کے مطابق رواں سال افراط زر کی شرصفر اعشاریہ7فیصد جبکہ 2027 اور 2028 میں بالترتیب صفر اعشاریہ 8 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ مرکزی بینک نے رواں سال معاشی نمو کی پیش گوئی بھی ایک فیصد سے بڑھا کر ڈیڑھ سے 2 فیصد کردی، جس کی بڑی وجہ دواسازی کے شعبے کی برآمدات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments