اٹلی،سکولوں میں برقع،نقاب پر پابندی کا قانون منظور خلاف ورزی پر ہزار یورو جرمانہ
روم (این این آئی)اٹلی کی حکومت نے سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی عائد کرنے اور کلاس رومز میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد 30 فیصد تک محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا، خلاف ورزی پر 1 ہزار یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کی کابینہ نے اس حوالے سے فرمان جاری کیا تھا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے ۔اس پابندی کو 60 روز کے اندر پارلیمنٹ سے منظور کرانا ضروری ہو گا، اس کے لیے صدر سرجیو ماتاریلا کی توثیق بھی درکار ہے ۔نئے ضابطے کے تحت 28-2027 کے تعلیمی سال سے ان کلاسوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد 30 فیصد تک محدود ہو گی جہاں طلبہ اطالوی زبان سے مناسب واقفیت نہیں رکھتے ۔حکام ضرورت سے زیادہ طلبہ کو دیگر قریبی سکولوں میں منتقل کر سکیں گے ، جبکہ بعض سکولوں کو استثنیٰ اور اضافی لسانی معاونت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments