جموں، بھارتی ریزرو پولیس کے کانسٹیبل نے خودکشی کرلی
جموں (اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے شہر جموں میں بھارتی ریزرو پولیس کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 40 سالہ آئی آر پی کانسٹیبل ، جس کی شناخت ارجن چاند کے نام سے ہوئی ہے ،شہر کے علاقے چنور میں اپنی کرائے کی رہائش گاہ پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔ فوجی آئی آر پی کی 24ویں بٹالین میں خدمات انجام دے رہا تھا اور اس وقت منوال میں تعینات تھا۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم ارجن کی رہائش گاہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments