وائٹ ہاؤس نے سی این این صحافیوں کو ٹرمپ کے ساتھ سفر سے روکدیا
واشنگٹن(اے ایف پی)وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کے دورہ ٹینیسی میں سی این این کے صحافیوں کو ان کے ساتھ سفر کرنے سے روک دیا۔
سی این این کو صدر کے ساتھ سفر کرنے والے میڈیا پول میں شامل ہونا تھا، تاہم وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ فہرست میں اسے شامل نہیں کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کی وائٹ ہاؤس تک رسائی روک دی تھی جسے ایک وفاقی جج نے عارضی طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے ٹی وی کوریج کیلئے ٹرمپ کے حامی کاروباری شخصیت مائیک لنڈیل کے ادارے لنڈیل ٹی وی کے نمائندے کو میڈیا پول شامل کیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments